سندھ حکومت ہفتہ میں دو چھٹیوں ،کاروبار کے اوقات کار پر نظرثانی کرے: انجمن تاجران

download-2020-10-06T183627.202.jpg

دکانیں کھلنے اور بند کرنے کا وقت صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے اور ہفتے میں صرف ایک چھٹی جمعہ کی جائے
ا یس او پیز پر سب سے زیادہ عمل تعلیمی اداروں میں کیا گیا اس کے باوجود اسکول کالجز بند کرکے طلبہ کو گھومنے پھرنے کا موقع دیا گیا
سکھر(آئی این پی)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار اور ہفتہ میں میں دو چھٹیوں کے معاملے پر نظر ثانی کرے دکانیں کھلنے اور بند کرنے کا وقت صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے اور ہفتے میں صرف ایک چھٹی جمعہ کی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ متاثر نہ ہوں اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ مزدور اور محنت کش طبقہ بھی پریشان نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ شاہی بازار میں تاجر تنظیمات کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ہونے والے لاک ڈاؤن سے ہونے والے کاروباری نقصانات کا ابھی تک ازالہ نہیں ہوسکا ہے کاروبار کو مزید زیادہ بند رکھنے سے ملک بھر میں لوگوں کی معاشی مشکلات بڑھیں گی۔ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سکون سے کاروبار کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل تعلیمی اداروں میں کیا گیا اس کے باوجود اسکول کالجز بند کرکے طلبہ و طالبات کو گھومنے پھرنے کا موقع دے دیا گیا ہے جس سے کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے
انجمن تاجران

شیئر کریں

Top