وزیر اعظم کا احساس کفالت ادائیگی سینٹر کا دورہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی

20-1.jpg

کفالت مستحقین کی تعداد 43لاکھ سے بڑھا کر 70لاکھ کردی گئی ، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں درپیش مسائل کو حل کرلیا
عوامی آگاہی کیلئے ریڈیو پروگرام اور ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید موثر بنادیا گیا ہے، معاون خصوصی کی بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسلام آباد میں احساس کفالت ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس کفالت توسیع پروگرام اور مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سینٹر میں خواتین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔ سہولت پروگرام سے خواتین کو بینکوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے مطابق کفالت مستحقین کی تعداد 43لاکھ سے بڑھا کر 70لاکھ کردی گئی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا گیا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوامی آگاہی کیلئے مختلف اداروں کے سربراہان کیساتھ ریڈیو پروگرام کیے جارہے ہیں۔ ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید موثر بنادیا گیا ہے۔رجسٹرڈ مستحق کی وفات کے بعد وارث کے اندراج کا بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ احساس کفالت ادائیگی سینٹر سے 70 لاکھ مستحقین کو رقم کا اجرا کیا جائے گا۔ رقوم کی ادائیگی مراحل میں کی جائے گی،پہلے فیز کا آغاز جمعہ کو کردیا گیا ۔ جس سے 40لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی شروع ہوگی۔
وزیراعظم بریفنگ

شیئر کریں

Top