اپوزیشن جماعتیں عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں : وزیر اطلاعات

317470_8928185_updates.jpg

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،شبلی فراز
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں ،متضاد سمتوں کے مسافر منزل پر نہیں پہنچتے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹ شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یان میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے، اپوزیشن کی جلسیوں کو عوام مسرتد کرتے ہیں، ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں ہے اور متضاد سمتوں کے مسافر منزل پر نہیں پہنچتے ہیں۔
وزیر اطلاعات

شیئر کریں

Top