خانہ آباد میں یرقان کی بیماری عام،9 سالہ بچہ جاں بحق درجنوں ہسپتال میں زیر علاج

akpbs-pakistan-1751.jpg

گدلے اور پینے کے صاف پانی نہیں ہونے کے باعث کئی بچے اس مہلک بیماری میں مبتلاہوچکے ہیںمعصوم 9سالہ بچہ فہد کاشف کی جان بھی چلی گئی ہے
مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے فور ی طور پر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر تمام شناکی کے عوام مل کرسی پیک روٹ بند کرکے دھرنا دینگے ،عمائدین کی دھمکی
گلگت (سپیشل رپورٹر)ہنزہ شناکی کے علاقہ خانہ آباد میں گدلے پانی کی وجہ سے مہلک بیماری یرقان تیزی سے پھیلنے لگی ،معصوم 9سالہ بچہ فہد کاشف جان بحق ،درجنوں اور بچے ہسپتالوں میں داخل، انتظامیہ و محکمہ صحت ٹس سے مس ہی نہیں۔مقامی عمائدین کلام الدین ،طارق رحیم، شہزازہ بحرام ، بیدار بخت، سلیم شہزاد ، خواجہ احمد دین ، سلیم شہزاد، نواب خان ، نیک عالم ، جعفر علی ، سہیل خان ،عرفان بہادر و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گدلے اور پینے کے صاف پانی نہیں ہونے کے باعث کئی بچے اس مہلک بیماری میں مبتلاع ہوچکے ہیں اور ایک قیمتی معصوم جان بھی چلی گئی ہے اور اب تک بہت سارے بچے اس مہلک بیماری کے باعث مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی میں ایک بیسک ہلتھ یونٹ قائم کیاگیاتھا جو تاحال اسی حالت میں پڑا ہے اور کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں ہوسکا ہے ۔عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فور ی طور پر اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر تمام شناکی کے عوام مل کر ناصر آباد کے مقام پر شاہرہ قراقرم(سی پیک روٹ) بند کرکے دھرنہ دیا جائے گا۔
جاں بحق

شیئر کریں

Top