پاک فوج کی جانب سے گلاب پورمیں فری میڈیکل کیمپ

medical-camp-pak-army.jpg

فری میڈیکل کیمپ کے دوران 2356 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا
شگر (بادشمال نیوز)پاک آرمی نے اسکردو ڈویژن کے انتظامیہ کی بھر پور مدد اورتعاون کیساتھ ضلع شگر کے شترون گاوں اور گلاب پور گاوں میں دو روذہ مفتطبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کے دوران 2356 مختلف قسم کے بیماریوں کے مریضوں کو جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹ، اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کیا۔ مریضوں میں 916 جنرل میڈیکل اور سرجری والے مریض، 495 بچے، 684 حواتین ، 261 دانتوں کے مریض شامل تھے۔ کیمپ میں 242 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکس رے بھی کئے گئے۔ اسکیعلاوہ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچا ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ

شیئر کریں

Top