عمران خان کی اپنی ٹیم کو آزاد کشمیر میں کام شروع کرنیکی ہدایت

Imran-Khan.jpg

وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائیگا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آزادکشمیر میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بھی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے لیے سیاسی ٹیم میں وفاقی وزرا، پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے۔
ہدایت

شیئر کریں

Top