سزا مکمل ہونے تک الیکشن نہیں لڑ سکتا حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا:بابا جان

g23.jpg

آئینی حقوق کا حصول سیاسی جدوجہدسے ہی ممکن ہے اس حوالے سے اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرینگے
امجدایڈووکیٹ کی خالی نشست پرکوئی کامریڈالیکشن لڑے گاتواسکی حمایت کریں گے،قوم پرست رہنماکی رہائی کے بعدبادشمال سے گفتگو
گلگت(سٹی رپورٹر سے)قوم پرست رہنما کامریڈ بابا جان نے اپنی رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ میں بادشمال سے ایک خصوصی نشست میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال قید کے مجھ سمیت میرے دیگر ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جس پر ہم اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں اور جس طرح ہماری رہائی کے لئے گلگت بلتستان کے عوام نے میرے اور میرے دیگر اسیر ساتھیوں کیلئے جدو جہد کی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کرسکوں جی بی کے عوام نے ہماری رہائی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح جی بی کے عوام یک جان ہو کر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے تو وہ دن دور نہیں یہاں کے عوام کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی بابا جان نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے جائز حقوق کے لیے پر امن احتجاج کیا اور آئندہ بھی جی بی کے مظلوم اور محکوم طبقے کی حقوق کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے سیاست کو جاری رکھنے کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ جی بی کے آئینی حقوق کا حصول سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے اپنے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرینگے امجد ایڈووکیٹ کے 2 نشستوں پر کامیابی کے بعد ایک نشست سے دستبرداری کے نتیجے پر خالی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے والے سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ہماری سزا ابھی ختم نہیں ہوئی سزا کو غیر معینہ مدت تک ختم کردیا گیا جب تک ہماری سزا مکمل ختم نہیں کیا جا تا تب تک انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم خالی نشست پر کوئی کامریڈ حصہ لے گا تو اس کی بھر پور حمایت کرینگے آخر میں انہوں نے میڈیا سول سوسائٹی اور ان کے رہائی کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا
باباجان

شیئر کریں

Top