شیخ اکبر رجائی عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اودامات کرینگے : شیخ یعقوب

maxresdefault-4.jpg

عوام کی بھرپور ترجمانی کرنے والے پختہ نظریاتی رہنما ہیں، اسمبلی رکن بننے پر ان کو اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اسی بنیاد پر تنظیم کے قائدین نے کھرمنگ کے تنظیمی رہنما کو عزت بخشی جس پر پورے کھرمنگ کی عوام تنظیم کی قیادت کی مشکور ہیں
کھرمنگ ( ) سکریٹری جنرل شیخ اکبر علی رجائی کا اسمبلی رکن بننا عوام کیلئے انکے جدوجہد کا صلہ اور تنظیم کیساتھ نظریاتی وابستگی کا نتیجہ ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ یعقوب محمدی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی بے باک و بے لوث قیادت نے نظریاتی رہنما کو عوام کے امنگوں کی ترجمانی کیلئے اسمبلی تک پہنچا کر ثابت کیا کہ نظریاتی کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت صرف اور صرف ایم ڈبلیو ایم ہے۔ انہوں نے کہا اسوقت ممختلفجماعتوں میں مفاد اور خوشامدی کے لئے لوگ سرگرم عمل ہوتے ہیں، لاکھوں روپے خرچ کرکے لوگ سیاسی رہنماؤں کی خوشامدی کرتے ہیں تاکہ عہدے اور مراعات ملے، مگر اس زمانے میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے کسی بھی مصلحت کا شکار ہونے کی بجائے ایک پختہ نظریاتی شخصیت کو تنظیم کیطرفسے نامزد کرکے اسمبلی رکنیت دلایا۔ اس بے مثل و بے نظیر کام پر قائد وحدت راجہ ناصر عباس جعفری، مجاہد ملت آغا علی رضوی، اور تمام قائدین کو مبارکبادی عرض کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین
ہمیشہ عوام اور علاقے کے حقوق کیلئے سرگرم عمل رہی، مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے، شیخ اکبر رجائی کی صورت میں کھرمنگ کے ہر معاملے پر بھرپور سرگرم عمل رہنے والے رہنما اسی جماعت نے فراہم کیا، اسی بنیاد پر تنظیم کے قائدین نے کھرمنگ کے تنظیمی رہنما کو عزت بخشی جس پر پورے کھرمنگ کی عوام تنظیم کی قیادت کے مشکور ہیں۔
شیخ یعقوب

شیئر کریں

Top