وزیر اعلیٰ کا چناؤ تحریک انصاف اور اپوزیشن میں میدان آج سجے گا

pm-approves-khalid-khursheed-to-be-next-gb-cm-1606480157-2433.jpg

وزیر اعلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوارخالد خورشید کو 22 ارکان کی حمایت حاصل ہے،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈووکیٹ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے
کاغذات نامزدگی ساڑھے گیارہ بجے جمع کرائے جائیں گے،32ارکان ووٹ خفیہ رائے دہی سے پول کرینگے ،نو منتخب وزیر اعلیٰ دو دسمبر کو حلف اٹھائیں گے،وزیر اعظم کی شرکت بھی متوقع
گلگت(بیورو رپورٹ(گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کے لیے چناؤ آج ہو گا، تحریک انصاف اور اپوزیشن میں میدان سجے گا خالد خورشید اور امجد ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے۔حکومت کیساتھ اپوزیشن نے بھی ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ۔ وزیر اعلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوارخالد خورشید کو 22 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کے ممکنہ امیدوار امجد ایڈووکیٹ ہونگے تاہم اپوزیشن کی طرف امیدوار کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے ۔اپوزیشن کی طرف سے فارورڈ بلاک کو اعتماد حاصل ہو نے کا دعوی کیا جارہاہے تاہم وزارت سے محروم تحریک انصاف کے آزاد ارکان اور وزیر اعلی کے امیدواروں کا بھی ووٹ ادھر ادھر ہونے کی اطلاع ہے،وزیراعلی کے عہدے کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کاغذات نامزدگی داخل، دو بجے تک دستبرداری اور چار بجے خفیہ رائے دہی ہو گی۔32 ارکان ووٹ پول کرینگے۔گنتی کے بعد سپیکر اسمبلی نئے وزیر اعلی کا اعلان کرینگے۔وزیر اعلی دو دسمبر کو حلفاٹھائیں گے اور ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہونگے اور اہم مالی و انتظامی پیکج کے بڑے اعلانات کی توقع کی جارہی ہے۔
مقابلہ

شیئر کریں

Top