وزیر اعظم کے ویژن پر عملدرآمد اولین ترجیح سرکاری محکموں کو کرپشن سے پاک بنائیں گے: خالد خورشید

575357_92338652.jpg

گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، گلگت بلتستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ صحت، تعلیم اور مواصلات پر زیادہ پر توجہ دینگے،نامزد وزیر اعلیٰ
سڑکوں اور ایئر پورٹس کو آل ویدر کرکے سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،میڈیا سے گفتگو
استور (رفیع اللہ خان آفریدی )نامزد وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن پر عملدرآمد پہلی تر جیح ہو گی ،سرکاری محکموں کو کرپشن سے پاک بنائیں گے، میں وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے مرکزی رہنماوں سیف اللہ نیازی، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور دیگر تمام گلگت بلتستان سے نو منتخب پارٹی اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کی قیادت، گلگت بلتستان کی پوری عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مبارک باد دی میری حوصلہ افزائی کی میری پارٹی کی حوصلہ افزائی کی میں تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، گلگت بلتستان میں بنیادی ضروریات صحت، تعلیم اور مواصلات پر زیادہ پر توجہ دینگے، بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے کر دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے کام کرینگے ہم گلگت بلتستان کی سڑکوں اور ایئر پورٹس کو آل ویدر کرکے سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو بہت مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے گا ہمارے پاس اللہ کا دیا ہوا بہت کچھ ہے قدرتی وسائلکے موثر استعمال سے ہم ترقی کرسکتے ہیں وزیر اعظم بھی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے بہت زیادہ دلچسپی ہے ضلع استور سمیت اکثر گلگت بلتستان میں صحت کے بہت سارے مسائل ہیں انشااللہ عوامی مشاورت اور تمام منتخب قیادت کی تعاون سے ان مسائل کو عملی طور پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔
خالد خورشید

شیئر کریں

Top