وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کرنیکی منظوری

imran-khan-file1605371052-0-400x230-1.jpg

غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی غربت کی بنیادی وجہ ہے،عمران خان
اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وزیر اعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔اس بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے اور اس میں برآمدات سے متعلقہ تمام شراکت داروں کی نمائندگی شامل ہوگی۔اس بورڈ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور سمیت قانونی و آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق تازہ اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت کو اوپر اٹھانا دوسری ترجیح ہے، مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔
منظوری

شیئر کریں

Top