اپوزیشن سینکروں جلسے کر لے ،یہ حکومت کا بال بھی بیگا نہیں کر سکتی: شبلی فراز

317470_8928185_updates.jpg

ملتان میں مسلم لیگ ن کی وراثت پر ملنے والی گدی پر بیٹھ کر جھوٹ پر مبنی تقاریر سے جلسہ گاہ کے ساتھ والی عمارت پر آگ لگ گئی
مریم نواز نے جو زبان استعمال کی یہ ان کے والد کی یاد دلاتی ہے ، اپوزیشن کورونا کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ ملتان میں مسلم لیگ (ن) کی وراثت پر ملنے والی گدی پر بیٹھ کر جھوٹ پر مبنی تقاریر سے جلسہ گاہ کے ساتھ والی عمارت پر آگ لگ گئی ،مریم نواز نے جو زبان استعمال کی یہ ان کے والد کی یاد دلاتی ہے،مذہب کا لبادہ اوڑھنے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے شکست کھانے والا سیاست دان آج اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی بات بول رہا ہے ، اپوزیشن کورونا کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہی ہے ، یہ سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت چلی جائے گی ، یہ 13دسمبر کی تاریخیں دے رہے ہیں ،یہ 150جلسے بھی کرلیں مگر حکومت کا بال بھی بیگا نہیں کرسکتے،مہنگائی عارضی بیماری ہے ، کرپشن کے کورونا سے بھی عوام کی جان چھڑائیں گے۔پیر کو پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹرشبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وراثت پر ملنے والی گدی پر بیٹھ کر جھوٹ پر مبنی جو تقاریر کی گئیں ،ان کے جھوٹ سے جلسہ گاہ کی ساتھ والی عمارت پر آگ لگ گئی لیکن اپوزیشن ٹس سے مس نہیں ہوئی ،نوازشریف نے 40سالہ سیاست میں غیر جمہوری اقدامات ہوئے نوازشریف کا ان میں مرکزی کردار ہے چاہے وہ محمد خان جونیجو کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہوا، چھانگا مانگا ،مہران بنک سکینڈل ہو یا بے نظیر کی حکومت کو گرانا ہو،مریم نواز نے جو زبان استعمال کی یہ ان کے والد صاحب کی یاد دلاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر سٹیج پر وہ لوگ بیٹھے تھے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے تختے پر پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹوآج نالاں ہوگے کہ ان کی پارٹی کو علاقائی پارٹی بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والا سیاست دان ڈیرہ اسماعیل خان سے ہارا ہوا ہے اور آج وہ اسلام آباد کا دھاوا بولنے کی بات بول رہا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے بھی 2019میں اسلام آباد دھرنا دیا ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ان کو دغا دی،مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مارچ میں حکومت ختم ہوجائے گی لیکن سال نہیں بتایا ۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کی وجہ سے ہم کورونا کی پہلی وباء سے کامیابی کے ساتھ نکلے دنیا نے بھی اس کو تسلیم کیا ، اپوزیشن کورونا کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہی ہے ، یہ سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت چلی جائے گی ، یہ 13دسمبر کی تاریخیں دے رہے ہیں ،یہ 150جلسے بھی کرلیں مگر حکومت کا بال بھی بیگا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا ،آپ اپنا کاروبار بڑھاتے رہے اور ملکی ادارے تباہ ہوتے رہے ، آپ نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے ۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ نہ سوچیں کہ پاکستان کے لوگ آپ کو دوبارہ موقع دیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری اور محنت میں کوئی اور مقابلہ نہیں کرسکتا، ملتان جلسے میں کسی بھی لیڈر نے عوام کا ذکر نہیں کیا ،عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپٹ ٹولے کو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو والدہ کی تدفین میں شرکت سے کسی نے نہیں روکا ، حکومت پر الزامات مت لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی عارضی بیماری ہے ، کرپشن کے کورونا سے بھی عوام کی جان چھڑائیں گے ،حکومت ملک کو آگے لے جانے کیلئے پرعزم ہے ، عوام کرپٹ ٹولے کے جھانسے میں آنے کی بجائے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
شبلی فراز

شیئر کریں

Top