خالد خورشید کا وزیر اعلیٰ بننا احسن اقدام ہے،گور نر

Dn8h4iMUUAAZbhQ.jpg

معاشی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے
گلگت (بادشمال نیوز)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بیریسٹر خالد خورشید کو بھاری اکثریت سے وزیر اعلی گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کہا خالد خورشید نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور بہترین صلاحیت کے حامل ہیں ان کے وزیر اعلی بننے کے بعد اپنے بہترین صلاحیتوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے۔ ۔گورنر گلگت بلتستان نے امید ظاہر کیا کہ خالد خورشید گلگت بلتستان میں میرٹ کی بحالی امن امان قائم رکھنے، نوجوانوں کو روزگا کے مواقعے فراہم کرنے، سیاحت کا فروغ دینے، اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو لے کر چلنے اور انصاف پر مبنی فصیلے کو یقینی بنانے کے لیئے کوشاں رہیں گے۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے ایک نوجوان اور اعلی تعلیم یافتہ شخص پر اعتماد کرتے ہوئے ان کو وزیر اعلی کے منصبکیلئے نامزد کیا۔ اور امید ظاہر کیا کہ نومنتخب وزیر اعلی عمران خان کے مشن اور وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں میرٹ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے اور معاشی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔
گور نر

شیئر کریں

Top