اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں پی ڈی ایم جلسے ملتوی کرے: وزیر خارجہ

pakistans-foreign-minister-shah-mahmood-qureshi-tests-positive-for-coronavirus.jpg

اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی، بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیرکو نہ اٹھایا جائے،شاہ محمود قریشی
جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم ان کے شکرگزار ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہیں، اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی، بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیرکو نہ اٹھایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے اورانتظامیہ کو بھی صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو اس کی شان میں کمی نہیں آئے گی، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم ان کے شکرگزار ہیں جب کہ اسد عمرنے سکھر میں ایک نشست کی اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے، اس میں 300 سے کم لوگ تھے۔
وزیر خارجہ

شیئر کریں

Top