ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے
کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔ عادل صدیقی کچھ دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر عادل صدیقی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں کورونا کے باعث طبعیت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
انتقال
ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
