پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لٹری : بلاول بھٹو

1917871-bilawal-1576408894.jpg

ملتان میںکارکنوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں نے ثابت کر دیا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین
پی پی عوام کی مرضی کے آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کر رہی ، شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں
لاہور(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی،ملتان میںکارکنوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں نے ثابت کر دیا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی قیادت خواہ کارکنان نے آمروں اور ان کی باقیات کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی معمار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے، پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔
بلاول بھٹو

شیئر کریں

Top