پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی : فیاض الحسن چوہان

Fayyazul-Hasan-Chohan-2.jpg

اپوزیشن کی نجی تقریبات میں ایس او پیز اور کورونا ٹیسٹ کی شرط لازم ہے، مگر عوام کے ساتھ ان کا رویہ دیکھیں،صوبائی وزیر
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اسپتالوں پر دبا بڑھ رہا ہے،71کی جنگ سے زیادہ کورونا سے نمٹنے کیلئے جاری جنگ سخت ہے
لاہور(آئی این پی ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں کارٹون نہیں، سب سمجھتا ہوں ان کے ارادے کیا ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جلسے جلوس سے کچھ نہیں ملے گا۔ صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم قیادت بشمول مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث سارے جلسے ملتوی کیے مگر پی ڈی ایم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نجی تقریبات میں ایس او پیز اور کورونا ٹیسٹ کی شرط لازم ہے مگر عوام کے ساتھ ان کا رویہ دیکھیں۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اسپتالوں پر دبا بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے اگر جلسہ کیا تو وہ بھی غلط کیا۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 71کی جنگ سے زیادہ کورونا سے نمٹنے کے لیے جاری جنگ سخت ہے۔
فیاض چوہان

شیئر کریں

Top