قومی کر کٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل سرفراز اور عباس کلیئر قرار

Pakistancricket.jpg

پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں 6 ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے اور ان 6 میں سے 2 اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا، قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی،پی سی بی
آکلینڈ (اے ایف بی) نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی، ہسٹارک کیسز کے حامل سرفراز احمد اور محمد عباس کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔ ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ سکواڈ جوائن کرنیکی اجازت دے دی گئی ہے، طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفکیشن قرار دیا گیا ہے، پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں 6 ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے اور ان 6 میں سے 2 اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد عباس کو کلین چٹ مل گئی جس کے بعد دونوں نے قومی سکواڈ جوائن کرلیا، پہلا کورونا وائرس مثبت آنے پر دونوں کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ سے الگ کیا گیا تھا اور ان کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے کرونا ٹیسٹ کے بعد قومی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کو ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔
قومی کرکٹرز

شیئر کریں

Top