عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا: آصفہ بھٹو

speechs.png

بلاول بھٹو گرفتار ہوں گے تو خواتین جدوجہد کے لیے تیار ہیں، آج ایسے وقت میں آئی جب بلاول کورونا میں مبتلا ہیں
جس طرح دختر مشرق کا ساتھ دیا امید ہے آپ بلاول کا بھی ساتھ دینگے، ذوالفقار بھٹو کے مشن اور بے نظیر کے خواب کو پورا کرینگے
ملتان(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کی رہنما اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹوزردار ی نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، بلاول بھٹو گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کے لیے تیار ہیں،ج آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی جب بلاول کورونا میں مبتلا ہیں، جس طرح دختر مشرق کا ساتھ دیا امید ہے آپ بلاول کا بھی ساتھ دیں گے، ذوالفقار بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔ پیر کو پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، وعدہ کرتی ہوں میں بھی آپ کے ساتھ رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر پیپلزپارٹی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں، آج آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی جب بلاول کورونا میں مبتلا ہیں، جس طرح دختر مشرق کا ساتھ دیا امید ہے آپ بلاول کا بھی ساتھ دیں گے۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے، ملتان کی عوام نے آج اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام کی شکر گزار ہوں کہ وہ باہر نکلے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تو میں اندر آجاں، کورونا پوچھتا ہے حکومتی جلسہ ہے تو میں واپس چلا جاں، پی ڈی ایم اور ن لیگ اور پی پی کے جلسے میں کورونا آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت، ملکی ترقی، روزگار، نظام عدل کو کون سا وائرس لگا ہے، گندم کی چوری، چینی کو کون سا وائرس لگا ہے، اس وائرس کا نام ملتان کی عوام جانتی ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ سلکیٹڈ حکومت کے ظلم و جبر کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ملتان میں گھنٹہ گھر چوک پر پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا، اب حکومت کو جانا ہوگا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جیالوں کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے لیے رکھی تھی اور وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ میں شہادتیں قبول کیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے عوامی جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے وقت پر آپ کے سامنے آئی ہوں جب پارٹی چیئرمین اور میرے بھائی بلاول کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت
آصفہ بھٹو

شیئر کریں

Top