دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخوات حکومت کے حوالے

cc-bulding-edited.jpg

وزیر اعلی خالد خورشید نے اسمبلی خطاب میں اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا
گلگت بلتستان حکومت کو درخواست حوالے کرنے کی زمہ داری سینئر نائب صدر جمیل احمد کے ذریعے دیدی ہے،امجد ایڈووکیٹ
گلگت( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کیقیام کی درخواست حکومت کے حوالے کر دی۔اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے بادشمال کو بتایا کہ وزیر اعلی نے اسمبلی خطاب میں اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان کردیا تھا جس پر حکومت کو درخواست سینئر نائب صدر جمیل احمد کے ذریعے حوالے کرنے کی زمہ داری دی ہے ادھر جمیل احمد نے رابطے پر بتایا کہ وزیر اعلی نے اعلان کر دیا ہے تو درخواست دینے کی ضرورت نہیں وہ اپنے اعلان پر خود عمل درآمد کریں تاہم درخواست بھی دی جائے گی قابل زکر ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے دھاندلی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے زریعے نہ کرانے کی صورت میں دو دنوں میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔
حوالے

شیئر کریں

Top