کورونا ویکسین کی دستیابی تک حج نہیں ہوگا : نورالحق

Noorul-Haq-Qadri.jpg

سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا
عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی، وفاقی وزیرمذہبی امورکی نجی ٹی وی سے بات چیت
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی۔
نورالحق

شیئر کریں

Top