حکومت کے پاؤں کھڑہیں لاہور کا جلسہ بھی فیصلہ ہوگا:عبدالغفور حیدری

index.jpeg

پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان میں تاریخی جلسہ ہوا، ،حکومت آئینی طور پر قائم رہنے کا جواز باقی نہیں رہا ،جے یوآئی جنرل سیکرٹری
پی ڈی ایم کے پاس اسمبلیوں سے استعفے، جیل بھروتحریک ،لانچ مارچ سمیت دیگر آپشن موجود ہیں اپنے پتے شو کریں گے ،بیان
ڈیرہ غازی خان (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان میں تاریخی جلسہ ہوا، لاہور کا جلسہ بھی فیصلہ کن ہوگا،حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں ،حکومت آئینی طور پر قائم رہنے کا جواز باقی نہیں رہا ، پی ڈی ایم کے پاس اسمبلیوں سے استعفے، جیل بھروتحریک ،لانچ مارچ سمیت دیگر آپشن موجود ہیں پی ڈی ایم حالات کے مطابق اپنے پتے شو کرے گی ۔منگل کو جمعیت علمائے اسلام(ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان میں تاریخی جلسہ ہوا،13دسمبر کو قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ لاہور کا جلسہ بھی فیصلہ کن ہوگا، لاہور جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، حکومت آئینی طور پر قائم رہنے کا جواز باقی نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس اسمبلیوں سے استعفے، جیل بھروتحریک ،لانچ مارچ سمیت دیگر آپشن موجود ہیں، حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں ،پی ڈی ایم حالات کے مطابق اپنے پتے شو کرے گی ۔
عبدالغفور حیدری

شیئر کریں

Top