شہید محسن فخری کی شہادت قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ

En1d3ZTXMAI0UmE.jpg

ایرانی سائنسدان کا بہیمانہ قتل کھلی زیادتی اور بین الاقوامی جرم
عالمی و کھلی تحقیقات کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا
اسلام آباد /راولپنڈی (آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی مظلومانہ شہادت و بیرونی جارحیت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ایٹمی سائنسدان کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای ،سوگوار خاندان اورایرانی قوم سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ پاکستانی قوم کی جانب سے بھی دلی ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ کوئی انسان کسی دوسرے بے گناہ انسان کی جان نہیں لے سکتا جبکہ سائنسدانوں، دانشوروں، سکالرز، علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جان لینا بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ یہ شخصیات اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتے ہیں اور ایسے افراد کا قتل کھلی زیادتی کے ساتھ قومی و بین الاقوامی جرم تصور کیا جاتاہے لہٰذا ایسے قبیح فعل کے مرتکب مجرم کسی ر عایت کے مستحق نہیں ہوتے کیونکہ اگر ایسے دہشت گردوں اور مجرموں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا جائے تو دنیا کا امن برقرار رہ سکتاہے نہ ہی انسانی معاشرہ ایسے درندوں کو برداشت کرسکتاہے۔
قائد ملت جعفریہ

شیئر کریں

Top