ایرانی فوج کے اہم کمانڈر پر ڈرون جملہ جاں بحق ہونے کی اطلاعات

5e12e4c3a7375.jpg

A handout picture provided by the office of Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei (front) shows him leading a prayer over the caskets of slain Iranian military commander Qasem Soleimani and Iraqi paramilitary chief Abu Mahdi al-Muhandis at Tehran University in the Iranian capital on January 6, 2020. - Mourners packed the streets of Tehran for ceremonies to pay homage to Soleimani, who spearheaded Iran's Middle East operations as commander of the Revolutionary Guards' Quds Force and was killed in a US drone strike on January 3 near Baghdad airport. (Photo by - / KHAMENEI.IR / AFP) / === RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / HO / KHAMENEI.IR" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS ===

ایرانی کمانڈرمسلم شاہد کو2ملیشیائی جنگجوؤں سمیت عراق اور شام کی سرحد پر نشانہ بنایا گیا،عرب میڈیا،لبنانی میڈیا کی تر دید
بغداد(آئی این پی)عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈرکی ڈرون حملے میںجاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، ایرانی کمانڈرمسلم شاہد کو2ملیشیائی جنگجوؤں سمیت عراق اور شام کی سرحد پر نشانہ بنایا گیا ، دوسری جانب لبنانی نیوز چینل المائدین نے اپنے ذرائع سے اس خبر کی تردید کی ہے۔خلیجی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی ذرائع کے مطابق ایرانی کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر مسلم شاہدان کو عراق اور شام کی سرحد پر ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کا کہنا ہے کہ عراقی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی کمانڈر کو اتوار کی شب شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے القائم میں نشانہ بنایا گیا۔خبر رساں ادارے نے عراقی خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کے علاوہ اس واقعے کے دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔عراقی صوبے انبار میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں العربیہ کا کہنا ہے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈرون نے ایرانی کمانڈر کی کار کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کمانڈر مسلم شاہدان کے ساتھ کے ساتھ ایران نواز ملیشیا کے دو جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں دوسری جانب لبنانی نیوز چینل المائدین نے اپنے ذرائع سے اس خبر کی تردید کی ہے۔

شیئر کریں

Top