ابتدا میں کسی نے بھروسہ نہ کیا، ٹوٹ کر بنا ہوں:کیلاش کھیر

kailash-kher759.jpg

دہلی(یواین پی)بھارتی اداکار کیلاش کھیر کو پوری دنیا ان کی سریلی آواز سے پہچانتی ہے تاہم انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں سخت حالات کا سامنا کیاایک انٹرویو کے دوران کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ ان کے اس سفر میں ابتدا میں تو کسی نے ان پر بھروسہ ہی نہیں کیا۔ کیلاش نے اپنے سفر کو اپنے لفظوں میں بیان کیا کہ ’جو ٹوٹ کر بنا، جسے موت نے جانا، وہ اور کیا ٹوٹے، اور کیا مرے‘۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانی میں انہیں کئی لوگوں نے مسترد کردیا، تاہم لوگوں کا انکار انہیں ان کی منزل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکا۔ کیلاش کا کہنا تھا ان کے اندر آج جتنا جوش اور جنون موجود ہے۔
وہ بتاتا ہے کہ وہ اپنی جوانی کے دنوں میں کیا تھا۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ موسیقی صرف تفریح نہیں بلکہ یہ ایک علاج ہے، جب بھارت میں کوئی نوجوان مجھ سے کہتا ہے کہ میرے میوزک سے اسے نئی زندگی ملی اور زندگی کو دیکھنے کے زوایے میں تبدیلی آئی ہے تو یہ سن کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

شیئر کریں

Top