پی ڈی ایم کے جلسے ناکام حکومت مدت پوری کرے گی : شیخ رشید

images-12.jpg

کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو کورونا میں دھکا دو، پی ڈی ایم کے ملتان اور پشاور جلسے واجبی قسم کے تھے
، جلسوں سے حکومت نہیں جائیگی،جس قسم کی حکمت عملی اپوزیشن بنائے گی حکومت بھی ویسے ہی پیش آئے گی، وفاقی وزیر
راولپنڈی(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو کورونا میں دھکا دو۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ملتان اور پشاور جلسے واجبی قسم کے تھے، عمران خان وقت پورا کریں گے جلسوں سے کہیں نہیں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ آپ ستم کرو گے تو ستم کریں گے وفا کرو گے تو وفا کریں گے، جس قسم کی حکمت عملی بناؤگے حکومت بھی ویسے ہی پیش آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیانیے سے ان کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، کورونا کے باعث جہاز اور ریل دونوں کے پسنجر کم ہوگئے۔اسحاق ڈار کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار بدنام ہوگیا ہے، سیاست دان مذاکرات کے دروازے کیسے بند کرسکتا ہے۔
شیخ رشید

شیئر کریں

Top