ظفر اللہ جمالی رواداری کی روشن مثال تھے ، ساجد نقوی

images-1.jpeg

سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت کی
راولپنڈی/اسلام آباد (آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میر ظفر اللہ جمالی سیاست میں رواداری کی روشن مثال اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے،مرحوم کے انتقال سے بلوچستان ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی محب وطن اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے۔مشکل ترین حالات میںمرحوم نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت کی اور مرحوم کی سیاسی و ملکی خدمات یاد رکھی جائینگی۔
ساجد نقوی

شیئر کریں

Top