ایران پر پابندیوں کی میعاد بڑھائی جائے :نو منتخب امریکی صدر

joe-biden-scaled.jpg

مشکل کے باوجود سمجھوتے پر قائم رہینگے، چین پر مربوط حکمت عملی اپنائی جائیگی،بیجنگ پر عائدٹیرف ختم نہیں کیا جائے گا
واشنگٹن(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے، مشکلات کے باوجود امریکا معاہدے کی پاسداری کرے گا، ایشیا اور یورپ سے مشورہ کر کے چین پر مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی، بیجنگ پرٹرمپ کیا عائد کردہ 25فیصد ٹیرف فی الحال ختم نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مشکل تو ہو گا مگر ایران نیو کلیئر ڈیل سے متعلق سمجھوتے پر قائم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے جبکہ ایشیا اور یورپ سے مشورہ کر کے چین پر مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد 25 فیصد ٹیرف فی الحال ختم نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکہ کے لیے سب سے اچھا کام یہ ہوا کہ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید 4 برسوں سے بچالیا۔

شیئر کریں

Top