نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار

1171670-Nawaz-1472441032.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے ضامنوں کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا
سابق وزیراعظم کو عدالت پیش ہونے کا بار بار موقع دیا گیا مگر وہ نوٹسز، وارنٹ گرفتاری اور اشتہارات کے باوجود پیش نہ ہوئے
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار د تے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو عدالت پیش ہونے کا بار بار موقع دیا گیا مگر وہ نوٹسز، وارنٹ گرفتاری اور اشتہارات کے باوجود پیش نہ ہوئے، نواز شریف کے خلاف 87 سی آر پی سی کے تحت کارروائی مکمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اشتہاری قرار

شیئر کریں

Top