کویتی امیر شیخ نواف الاحمد نے نو منتخب وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحماد کو نئی حکومت کی تشکیل دینے اوروزراء کے ناموں کی منظوری کیلئے کا کام بھی تفویض کیا ہے
کویت سٹی(شِنہوا)کویتی امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے منگل کے روز شیخ صباح خالد الحماد الصباح کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ کویت خبررساں ایجنسی(کونا) نے بتایا ہے کہ امیر نے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے اور منظوری کیلئے ناموں کی فہرست دینے کا کام بھی تفویض کیاہے۔بایان محل میں امیر کے ساتھ ملاقات کے دوران شیخ صباح خالد الحماد الصباح نے تقرری پر اظہارتشکر کیا اور ملک وقوم کے بہترین مفادات کیلئے آئین و قانون پرعمل کا اعادہ کیا۔شیخ صباح خالد الحماد الصباح نے کویتی آئین کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے بعد اپنی حکومت کا استعفی اتوار کے روز امیر کو پیش کردیا تھا۔کویت میں ہفتہ کے روز پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے جس میں 50نشستوں پر 326امیدواروں نے حصہ لیا۔
شیخ صباح خالد کویت کے وزیر اعظم مقرر
