قومی کرکٹ ٹیم کو ئنز ٹاؤن پہنچ گئی

hqdefault.jpg

قومی سکواڈ ٹریننگ کیساتھ ساتھ انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا،قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا
کوئنز ٹاون (آئی این پی) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی اور قومی ٹیم کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاون پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز(آج)بدھ سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گی،قومی سکواڈ ٹریننگ کیساتھ ساتھ انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا،قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل 52اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 52اراکین کرائسٹ چرچ میں طویل مینجڈ آئسولیشن کے خاتمے کے بعد مقامی ہوٹل آئے جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔قومی سکواڈ فلائٹ کے ذریعے کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچے، اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹان پہنا۔ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔کوئنز ٹاؤن میںن قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ دونوں اسکواڈز (آج)بدھ سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد دونوں اسکواڈز سیریز میں شرکت کے لیے اپنے اپنے مقررہ وینیوز پر روانہ ہوجائیں گے۔قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔ عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔
کرکٹ ٹیم

شیئر کریں

Top