بھارت، زرعی قانون کیخلاف کسانوں کا حتجاج زور پکڑ گیا،سرکیں بند

farmers-protest-in-amritsar_3ccb8df0-cf59-11ea-a892-bc0febb83d85.jpg

دہلی اتر پردیش ہائی وے اور راجستھان کے ہائی وے کو بند کر دیں گے،کسانوں کا فیصلہ ، اگر قانون واپس نہیں لئے گئے تو احتجاج کو مشتعل کریں گے، کسانوں کا حکومت کو انتباہ
نئی دہلی(آئی پی ایس) بھارت میں زرعی قانون کے خلاف جاری کسانوں کا احتجاج زور پکڑنے لگا۔ حکومت کی طرف سے دی گئی ترامیم کی تجویز کو کسان تنظیموں نے نامنظور کردیا۔ کسان لیڈروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار کسان دہلی اتر پردیش ہائی وے اور راجستھان کے ہائی وے کو بند کر دیں گے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ جو تجاویز حکومت نے بھیجی ہیں وہ انہیں منظور نہیں ہیں۔ انہوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر قانون واپس نہیں لئے گئے تو وہ احتجاج کو مشتعل کریں گے۔ نیا دھرنا 14 دسمبر کو دیا جائیگا۔ ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر موجود کسانوں نے کہا ہے کہ 12 دسمبر کو جے پور دہلی ہائی وے کو بلاک کیا جائیگا۔

شیئر کریں

Top