یورپی یونین کا کورونا ریکوری ،پلان منظور

index-4.jpeg

یورپی یونین کے رکن ممالک ہنگری اور پولینڈ نے ایک اعشاریہ آٹھ ٹریلین یورو کے بجٹ اور ریکوری پلان کو بلاک کر رکھا تھا،گذشتہ رات اجلاس میں مسئلہ حل کر لیا گیا
برسلز(آئی این پی)یورپی رہنما باہمی اختلافات کو دور کرتے ہوئے نئے بجٹ اور کورونا ریکوری پلان پر متفق ہو گئے ہیں۔ یورپی یونین کے رکن ممالک ہنگری اور پولینڈ نے ایک اعشاریہ آٹھ ٹریلین یورو کے بجٹ اور ریکوری پلان کو بلاک کر رکھا تھا۔ تاہم گزشتہ رات برسلز میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں ان دونوں ممالک نے رضا مندی ظاہر کر دی۔ جرمن وزیر خزانہ اولاف شلس نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ یورپ بحران کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ ادھر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹوراوربان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔یورپی رہنما باہمی اختلافات کو دور کرتے ہوئے نئے بجٹ اور کورونا ریکوری پلان پر متفق ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top