جہاں سے منشیات ملے گی وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف بھی مقدمہ ہوگا اعجاز شاہ

673975_6564230_iajz_updates.jpg

صحت ٹھیک نہ رہنے کی وجہ سے چھوٹی وزارت کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا، وفاقی وزیر انسداد منشیات
پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 89تک جاچکی ہے،میں بھی پچھلے مہینے ویکسین لگواکر ٹرائل میں شامل ہوا
ننکانہ صاحب (آئی این پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، نسبتا نرم وزارت کی درخواست کی تھی جو وزیراعظم نے قبول کرکے احسان کیا۔ ہفتہ کوننکانہ صاحب میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعجاز شاہ نے کہاکہ وہ پیرکو(کل) وزارت کا چارج سنبھالیں گے اورکام کا آغاز اپنے ضلع ننکانہ سے کریں گے۔اعجاز شاہ کاکہنا تھاکہ وہ پہلے بھی نارکوٹکس کی وزارت میں کام کر چکے ہیں،وزیر اعظم سے پولیس کے خلاف کارروائی کی منظوری لے لی ہے،جہاں سے منشیات ملے گی، وہاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)کے خلاف بھی پرچہ درج ہوگاوفاقی وزیرکاکہنا تھاکہ نشہ کرنے والے تو مریض ہوتے ہیں اصل مجرم تومنشیات فروش ہیںان کاکہنا تھاکہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 89تک جاچکی ہے،میں بھی پچھلے مہینے ویکسین لگواکر ٹرائل میں شامل ہوا، ابھی مثبت اثرات ہیں،صحت ٹھیک نہ رہنے کی وجہ سے چھوٹی وزارت کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔
اعجاز شاہ

شیئر کریں

Top