حکومت نے اتنے جھوٹ بولے انکے سچ پر بھی کوئی یقین نہیں کرے گا: سعید غنی

Saeed-Ghani.jpg

حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،یہ سمجھتے ہیں مقدمات سے اپوزیشن کی زبانیں بند ہوجائیں گی،صوبائی وزیر
جتنا لوگوں کو ڈراؤگے اتنا وہ آگے آئیں گے ،پی ڈی ایم کی تحریک اس ملک کے عوام اور جمہوری نظام کیلئے ہے
کراچی( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حکومت نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ سچ بول بھی دیں توکوئی یقین نہیں کرے گا،یہ سمجھتے ہیں مقدمات سے اپوزیشن کی زبانیں بند ہوجائیں گی،جتنا لوگوں کو ڈراؤگے اتنا وہ آگے آئیں گے ،پی ڈی ایم کی تحریک اس ملک کے عوام اور جمہوری نظام کیلئے ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ڈرایا جارہا ہے،انہوں نے نیب کا استعمال کرکے دیکھ لیا معاملہ نہیں بنا،پی ٹی آئی کے لوگ بہت ڈرے ہوئے ہیں،یہ سمجھتے ہیں مقدمات سے اپوزیشن کی زبانیں بند ہوجائیں گی،جتنا لوگوں کو ڈراؤگے اتنا وہ آگے آئیں گے،حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،انہوں نے مینار پاکستان کے دروازے بند کردیئے، سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اس ملک کے عوام اور جمہوری نظام کیلئے ہے،حکومت جو ملک کے ساتھ کررہی ہے، اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا،مہنگائی نے ملک کے ہر آدمی کو بیزار کیا ہوا ہے، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کی قیمت کم ہورہی ہو۔حکومت نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ سچ بول بھی دیں توکوئی یقین نہیں کرے گا۔
سعید غنی

شیئر کریں

Top