عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائیں گے: احسن اقبال

Ahsan-Iqbal-1280x720-1.jpg

2021 عمران خان کے ڈرامے کے خاتمے کا سال ہو گا ، ہم غربت، بیروز گاری اورپسماندگی کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے
23مارچ 1940کو پاکستان کو حاصل کرنے کا خواب دیکھا گیا تھا جس کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ،ن لیگ سیکرٹری جنرل
نارووال(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائیں گے2021 الیکشن کا سال اور عمران خان کے ڈرامے کے خاتمے کا سال بھی ہو گا ، ہم عوام کے لئے غربت، بیروز گاری اورپسماندگی کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے تاکہ الیکشنوں پر ڈاکہ ڈالنا اور چرانا ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے ،آج لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا ۔ لاہور جلسے میں روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوان نے کہا کہ پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ ایک ریفرنڈم ہو گا ۔ 23 مارچ 1940کو پاکستان کو حاصل کرنے کا خواب دیکھا گیا تھا جس کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے آج پاکستان بھر کی سیاسی جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈحکومت سے نجات دلائیں گی کیونکہ یہ فیصلہ کن جدوجہد ہے 72 سال عوام نے انتظار کیا ہے اب اور انتظار ممکن نہیں ملک بھر چترال،کوئٹہ مظفر آباد، گودار، کراچی، سکھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے اورسلیکٹڈ اور دھاندلی زدہ عمران احمد نیازی کے جھوٹ اور فراڈ کو رخصت کرکے ہی دم لیں گے۔سابقہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ2021 الیکشن کا سال اور عمران خان کے ڈرامے کے خاتمے کا سال بھی ہو گا آج ہم پاکستان کو اس بندوبست سے آزاد کرانے جا رہے ہیں جس نے پاکستان میں عوام کی حکمرانی کو روکا ہوا ہے 2018 میں ہم پر نااہل حکومت مسلط ہوئی آج ہم عزم کرنے جا رہے ہیں کہ پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی پارلیمنٹ بالادست ہو گی عمران نیازی نے پاکستان کو عالمی گدا گر بنا دیا ہے پاکستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہو گی پاکستان میں عوام کی مرضی سے حکمران چنے جائیں گے احسن اقبال نے قافلے میں شریک لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔
احسن اقبال

شیئر کریں

Top