پی ڈی ایم ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کرلے: عثمان بزدار

images-85.jpeg

عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں
اپوزیشن 2023 تک آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے، عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفی پولیٹیکس بھی بری طرح ناکام ہوگی، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاں اکھڑ چکے ہیں، عوام کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں، ان میں استعفی دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ۔
عثمان بزدار

شیئر کریں

Top