کویت کی حکومت خارجہ پالیسی میں دوسرے ممالک کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنے اور داخلی امور کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر مبنی اپنے مضبوط موقف کو جاری رکھے گی،شیخ صباح خالد الحمد الصباح
کویت سٹی(شِنہوا)کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے خلیجی بحران کے خاتمے اور متحارب فریقین کے مابین تعلقات کو معمول پر بحال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کویت نیوز ایجنسی(کونا) نے منگل کے روز بتایا کہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)کے 16 ویں قانون سازی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ کویت تعلقات کو معمول پر لانے کی خاطر خلیجی بحران کے مثبت نتیجے پر پہنچنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔انہوں نے کہا کہ کویت کی حکومت خارجہ پالیسی میں دوسرے ممالک کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنے اور داخلی امور کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر مبنی اپنے مضبوط موقف کو جاری رکھے گی۔خلیج تعاون کونسل( جی سی سی)کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کویت خلیجی ممالک کی سلامتی کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جو تمام رکن ریاستوں پر لاگو ہوتی ہے۔
خلیجی بحران جلد حل ہو جائیگا:کویت
