عوام کے فیصلے کو تسلیم کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا: رانا ثناء اللہ

445281-397618946.jpg

استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا، جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، مسلم لیگ ن پنجاب صدر
عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا،سینیٹ انتخابات کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے گفتگو
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا، عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ تین سال سے میرے خلاف انکوائری کر رہے تھے جبکہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے، اور اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں تاہم جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سرجری کے بعد جلد واپس آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک(پی ڈی ایم)کی تحریک کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ

شیئر کریں

Top