نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

usman-buzdar.jpg

عوام اعلان لاہورکرنے والوں سے مستردکرچکے ، کورونا پھیلا کرعوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوںکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں
پی ڈی ایم کومینار پاکستان کے سائے تلے عوام کی جانب سے مسترد کرنے کا اعلان ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ، سردارعثمان بزدار
لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ اعلان لاہورکرنے والوں سے عوام اعلان تعلقی کرچکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں، پی ڈی ایم کومینار پاکستان کے سائے تلے عوام کی جانب سے مسترد کرنے کا اعلان ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، کرپٹ عناصراعلان لاہورکے نام سے عوام کوایک بارپھردھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔عثمان بزدارنے کہا کہ اعلان لاہورکرنے والوں سے عوام اعلان تعلقی کرچکے ہیں، کاش اعلان لاہورکرنے والے پہلے کرپٹ قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے، کورونا پھیلا کرعوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے مسترد شدہ عناصرکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب

شیئر کریں

Top