اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے تو ہمارے وزیر نے وہاں کیا کرنا ہے؟ وزیراعظم

imran-khan-file1605371052-0-400x230-1.jpg

یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کے نیٹ ورک کوبے نقاب کیا
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ ہم اسرائیل کوتسلیم ہی نہیں کرسکتے تو وہاں کوئی کیوں جائیگا؟ ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے، پوری مہم چل رہی ہے، یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کے نیٹ ورک کوبے نقاب کیا، ہماریلوگ ملے ہوئے ہیں، یہاں بیٹھے لوگ اس میں فیڈ کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داد،ڈاکٹرعشرت حسین،گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر، وقار مسعود، وزیرِخزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا،وزیرِخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔وزیرِاعظم نیصنعت، تعمیراتی شعبے میں بہتری اورٹیکسٹائل سیکٹرسیبرآمدات میں اضافہ پراطمینان کااظہارکیا،وزیرِاعظم نیبیرونِ ملک سیترسیلاتِ زرمیں اضافیاور ان کا 2 ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پربرقراررہناخوش آئند قراردیا۔وزیرِاعظم نیمعاشی اشاریوں کی بہتری کیثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اوردیرپااقدامات پر زور دیا۔
وزیراعظم

شیئر کریں

Top