کعبے کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی انتقال کر گئے

325508_5042061_updates.jpg

شاہ خالد نے1397ہجری میں دروازے کو ڈیزائن کرنے کیلئے شام سے تعلق رکھنے والے انجنیئر منیر الجندی کا انتخاب کیا
مکہ المکرمہ / برلن (آئی این پی ) سعودی عرب کے چوتھے فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینیئر منیر الجندی جرمنی میں انتقال کر گئے۔شاہ خالد نے 1397 ہجری میں بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی جس کے بعد انہوں نے بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینیئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا۔ الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے۔دروازے کو مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑے سنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔

شیئر کریں

Top