کوٹے کے مطابق گندم کی فراہمی قیمت میں اضافے سے مشروط وفاق کا گلگت بلتستان حکومت کو مراسلہ

wheat-grains.jpg

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو13 لاکھ 80 ہزار گندم بوری کوٹہ لینے کی صورت میں فی کلوگرام ڈھائی روپے بڑھانا ہو گا، 15لاکھ بوری لینے پر سات روپے فی کلو قیمت ادا کرنا ہوگا
گلگت بلتستان کو سالانہ 16 لاکھ بوریاں درکار ہیں ایسی صورت میں فی کلو مزید اضافے کا خدشہ ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا تاہم مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے
گلگت(بیورو رپورٹ)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو گندم کوٹے کی فراہمی سات روپے فی کلو بڑھانے کی شرط رکھ دی۔وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان حکومت کے نام جاری حکم نامے میں بتایا ہے کہ 13 لاکھ 80 ہزار گندم بوری کوٹہ لینے کی صورت میں فی کلوگرام ڈھائی روپے بڑھانا ہو گا اور اگر 15 لاکھ بوری لینے پر سات روپے فی کلو قیمت ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ گلگت بلتستان کو سالانہ 16 لاکھ بوریاں درکار ہیں ایسی صورت میں فی کلو مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے
گندم

شیئر کریں

Top