کرائے کمی پی آئی اے کو کل رپورٹ اپیلیٹ کو رٹ میں جمع کرانے کا حکم

5f076a969ce5f-1.jpg

ارشد شاہ اور سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 20 مقدمات کی سماعت کی،کئی مقدمات پر فیصلہ سنایا
ہم نے ملک بھر کی طرح اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کرایوں میں کمی کر دی ہے،جنرل منیجر پی آئی اے کا عدالت میں بیان
گلگت (بادشمال نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 20 مقدمات کی سماعت کی اور کئی مقدمات پر فیصلہ سنایا اور متعدد مقدمات میں نوٹسسز جاری کے PIA کی جانب سے گلگت اور سکردو ٹکٹ کی مد میں ملک کے دوسرے شہروں کی نسبت ذیادہ چارجز لینے پر لے گئے از خود نوٹس پر دوران سماعت جنرل منیجر PIAگلگت نے معزز عدالت کو بتایا کہ ہم نے اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کرایوں میں کمی کر دی معزز عدالت نے جنرل منیجر کو حکم دیا کہ گلگت سکردو سے اسلام آباد کرایوں میں بھی کمی کریں اس سلسلے اپنے MD سے رابطہ کر کیکل تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں متاثرین حسین آباد ہنزہ کی طرف دی گی درخواست پر لی گی نوٹس پر GM NHA نے عدالت کے حکم پر عدالت کے سامنے نقصانات کے ازالے کی رقم کا چیک DC Hunza کے حوالے کیا جو متاثریں میں تقسیم کریں گے سکردو استور روڈ پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز قلیوں کی درخوست معزز عدالت نے سکریٹری فنانس اور سکریٹری تعمیرات کو حکم دیا کہ 18000 ماہانہ کے حساب سے ان کو تنخواہ ادا کر کے رپورٹ کل عدالت پیش کریں ۔
حکم

شیئر کریں

Top