گلگت بلتستان کی سابق حکومت کی ترقیاتی سکیموں پر کام روک دیا گیا

g24.jpg

ترقیاتی منصوبوں پر کام گلگت بلتستان کی نئی حکومت کی ترجیحات واضح ہونے تک کام آ گے بڑھانے سے روک دیا گیا
جاری اور آ ئندہ سال کا ترقیاتی بجٹ گلگت بلتستان کی نئی صوبائی حکومت کے مالی اہداف کے مطابق خرچ کیا جائے گا
گلگت (بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان حکومت نے لیگی حکومت کی ترقیاتی سیکمیں روکنے کی ہدایات جاری کر دی۔سیکرٹریٹ زرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر بجٹ 2020 اور 2021پر عملدرآمد روکنے کے احکامات ملے ہیں جس پر ترقیاتی منصوبوں پر کام نئی حکومت کی ترجیحات واضح ہونے تک روک آ گے بڑھانے سے روک دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق جاری اور آ ئیندہ سال کا ترقیاتی بجٹ نئی صوبائی حکومت کے مالی اہداف کے مطابق خرچ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت اسمبلی کو اعتماد لیکر مالی منصوبہ بندی پیش کریگی۔
روک دیا

شیئر کریں

Top