مریم اور بلاول شو پیس ، فیصلے نواز اور زرداری کو کرنا ہیں : فواد چوہدری

fawad-1.jpg

بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے،نہ تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ استعفے دیئے جائیں گے
وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہت آئیگی
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں،بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے، نا تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ استعفے دیئے جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سے نکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے سے ان کی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، نا تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ استعفے دیئے جائیں گے، تمام لوگ اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصا زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی نجی طور پر درآمد بھی ممکن ہو سکے گی۔
فواد چوہدری

شیئر کریں

Top