کورونا وائرس کی نئی قسم 40 ممالک کے برطانیہ کیساتھ رابطے منقطع

britain-3.jpg

سارس کوویڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کا نام بی ون ون سیون ہے، کوروناوائرس کی نئی قسم بچوں میں بھی اتنی ہی تیزی سے پھیل رہی ہے
لندن (یواین پی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی تبدیل شدہ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنے لگی جس کے باعث پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ سے فضائی اور زمینی رابطے توڑ لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سارس کوویڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کا نام بی ون ون سیون ہے۔ستمبر میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے اس وائرس میں جینیاتی طور پر 23 تبدیلیاں ہیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق کوروناوائرس کی نئی قسم بچوں میں بھی اتنی ہی تیزی سے پھیل رہی ہے جس قدر بڑوں میں پھیل رہی ہے۔ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس نئی قسم سے بچنے کے لیے بھی ماسک سے چہرے کو ڈھکنا، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال ضروری ہے، اس کے خاتمے کے لیے ویکسین کارگر ہو گی۔کورونا وائرس کی تبدیل شدہ یہ نئی قسم ابھی امریکا میں پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

شیئر کریں

Top