شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Shakira.jpg

نیویارک (یواین پی) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ جس پر ان کی جانب سے بے تحاشا خوشی کا اظہار کیا گیا۔شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ جو کہ رواں سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نیخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔اس سے قبل 4 دسمبر کو شکیرا نے میوزک وڈیو کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے۔

اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔

شیئر کریں

Top