پاکستان کشمیر ی عوام کی حمایت جاری رکھے گا، صدر علوی

Arif-alvi.png

جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ، عالمی برادری تنازعہ کشمیر حل کرائے
اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا ۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 5 اگست 2019 ء کے بعد پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں سمندر پار پاکستانیوں اورکشمیریوں کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ کشمیر کی حمایت کے علاوہ تارکین وطن نے رقوم بھیج کر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں
صدر علوی

شیئر کریں

Top