نیا کورونا پھیلنے کا خدشہ حکومت کو برطانیہ سے پاکستان آئے مسافروں کی تلاش

2020-12-23T083158Z_664854073_RC2VSK91L7X7_RTRMADP_3_HEALTH-CORONAVIRUS-BRITAIN.jpg

Passengers wait in line at the Eurostar terminal at St Pancras International, amidst the spread of the coronavirus disease (COVID-19) pandemic, in London, Britain, December 23, 2020. REUTERS/Hannah McKay


وفاقی حکومت کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے 66 مسافروں ڈھونڈ بھی لیا ہے
نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے افارد کی تلاش کے لیے تمام ضلعی افسران کو کر دیا
پشاور(آئی این پی) نیا کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث حکومت کو برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی تلاش ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 102 افراد برطانیہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے ہدات کی گئی ہے کہ برطانیہ سے آنے والے افراد کوتلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں اور انہیں قرنطینہ کیا جائے۔حالیہ دنوں میں مردان، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے۔وفاقی حکومت کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے 66 مسافروں ڈھونڈ بھی لیا ہے۔نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے افارد کی تلاش کے لیے تمام ضلعی افسران کو متحرک کر دیا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا نیا کورونا وائرس پھیلاو میں زیادہ خطرناک ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد اب تک 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی۔
تلاش

 

شیئر کریں

Top